چیمبر الیکشن کیلئے ون یونٹی اور بزنس گروپ کے اتحاد کا اعلان

چیمبر الیکشن کیلئے ون یونٹی اور بزنس گروپ کے اتحاد کا اعلان

بزنس گروپ واضح انداز میں انتخابات میں کامیابی حاصل کریگا:رانا ناصر محمود

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیمبر کے سابق صدارتی امیدوار و موجودہ ایگزیکٹو ممبر اظہر اسلم نے ون یونٹی گروپ اور کینٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ اتحاد قائم کرتے ہوئے اپنا گروپ تشکیل دیکر بزنس گروپ کیساتھ باضابطہ الحاق کا اعلان کر دیا۔آئندہ چیمبر انتخابات بزنس گروپ کے پلیٹ فارم سے متحد ہو کر لڑنے اور کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریب مقصود فلور ملز میں ہوئی ، اظہر اسلم مکمل فیملی گروپ، فلور ملز مالکان، کینٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان، بزنس گروپ کے قائدین اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔چیئرمین بزنس گروپ رانا ناصر محمود خان نے کہا کہ یہ اتحاد گوجرانوالہ کی تاجر سیاست میں اہم سنگِ میل ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تاجر برادری خدمت اور اصولی سیاست پر اعتماد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کو ممکن بنانے میں قائد بزنس گروپ شیخ عامر رحمن نے گزشتہ2 برس مسلسل رابطوں، اعتماد سازی اور مؤثر مشاورت کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا ۔رانا ناصر محمود نے کہا کہ اس اتحاد سے بزنس گروپ کی انتخابی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے جبکہ مخالف گروپ کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اتحاد کے بعد بزنس گروپ پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں انتخابات میں کامیابی حاصل کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...