سبز ہلالی پرچم ،جھنڈیوں اور بیجز کی قیمتوں میں اضافہ
یوم آ زادی قریب آتے ہی بازاروں ،مارکیٹوں میں اشیا کے سٹال سج گئے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)یوم آ زادی کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں ،مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچم ،جھنڈیاں اور بیجز سمیت دیگر اشیا کی خریدوفروخت عروج پر پہنچ گئی جبکہ دکانداروں کی جانب سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔بازاروں، مارکیٹو ں کے علاوہ شاہراہوں اور گلی محلوں میں سجے عارضی سٹالوں پر اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 79ویں جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد جھنڈے ،جھنڈیاں،بیجز،سٹیکرز ودیگر اشیا کی خریداری کرتے رہے تاکہ گھروں اور کاروباری مراکز کو پرچموں اور جھنڈیوں سے سجا سکیں۔بازارو ں میں قومی پرچم کی قیمت سائز کے حساب سے 300 روپے سے 4000روپے تک ہے جبکہ جھنڈیاں فی پیکٹ 150روپے اور بیجز 50روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں جھنڈے ،بیجز اور دوسری اشیا پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 14اگست کا دن ان کیلئے بہت اہم دن ہو تا ہے اس دن وہ اپنے گھر،گلی ،محلہ کو جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر سجاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments