علی پورچٹھہ :بارش نے جشن آزادی کی خوشیاں پھیکی کر دیں
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )بارش نے علی پور چٹھہ میں جشن آزادی کی خوشیاں پھیکی کر دیں ، گلیاں، بازار اور سڑکیں تالاب بن گئے ۔
شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ حالیہ بارش کے بعد منچر روڈ، محلہ اسلام آباد، پیپلز کالونی، چوک امیر حمزہ، گلہ ڈاکٹر خالد زمان، حافظ آباد روڈ، رسولنگر روڈ اور محلہ پرانا تالاب سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا۔ بعض مقامات پر گلیوں اور بازاروں میں پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور شہریوں کو پانی اور کیچڑ سے گزرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments