ڈسکہ :ڈرائیور کے گھر سے 68تولے زیورات ‘رقم چوری
موترہ ،ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ ،ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ، موٹر سائیکل، موبائل فون سے محروم ہوگئے ۔
اتحاد ٹاؤن میں گھرکے کام کیلئے آئیں دونامعلوم عورتوں نے فیاض ڈرائیور کے گھر سے 2لاکھ روپے ، طلائی زیورات 68تولے طلائی زیورات اور 2موبائل فون چوری کر لئے ، پسرور بائی پاس کے قریب رکشہ سوار ارسلان کی جیب سے 20ہزارروپے اور موبائل فون ، سمبڑیال روڈسروس سٹیشن پر رات کو سوئے اقبال کی جیب سے 22ہزارروپے اور موبائل فون ، بینک روڈ پر اسٹیٹ لائف آفس سے حسن رضا شاہ کے 50ہزارروپے اور موبائل فون چوری ہوگئے ،کوٹلی چھمب والی میں عمار اعظم اپنے الحسین میڈیکل کمپلیکس میں عماد اکرم اور صہیب وقاص ساہی کے ہمراہ موجود تھے کہ 3نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 117000روپے چھین کر لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments