اصل برانڈز کے نام سے غیر معیاری سگریٹ مہنگے داموں فروخت
وزیرآباد ،علی پورچٹھہ،،جامکے چٹھہ،ساروکی چیمہ،احمدنگرچٹھہ،کلاسکے میں بھرمار
جامکے چٹھہ،وزیر آباد (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)مارکیٹ میں اصل برانڈز کے نام پردونمبرغیر معیاری سگریٹ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ۔یوں سگریٹ نوش بھی دونمبری کا شکارہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں کے علاقوں سٹی علی پورچٹھہ،،جامکے چٹھہ، ساروکی چیمہ، احمدنگر چٹھہ،کلاسکے ،ورپال چٹھہ اورشہررسول نگراور ان کے گردونواح میں درجنوں سے زائد دیہات میں قائم متعدد پان شاپس،کارنروں پر بنی چھوٹی دکانوں اور پٹرول پمپس پہ بنی منی شاپس اورسٹرک کنارے بنے ہوٹلوں پر مبینہ طور پر دونمبر اور غیر معیاری سگریٹ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث سگریٹ نوشوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اصلی اور معیاری سگریٹ کی شناخت مشکل ہوتی جا رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر مبینہ طور پر دونمبر سگریٹ اصلی برانڈز کے نام پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔سگریٹ نوشوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سگریٹ کی کڑی نگرانی کی جائے ، دونمبر اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments