موترہ:بیوہ اور بیٹے پر تشدد ، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں چار روز گزرنے کے باوجود بیوہ اوراسکے بیٹے کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے اور نالی کا پانی پلانے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا،
تشدد کی ویڈیو ہونے کے باوجود خاتون انداراج مقدمہ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہو گئی ۔ گلہ گرڈ سٹیشن والا محلہ سوہاوہ کی رہائشی غلام عائشہ صدیقہ اور اسکے 12 سالہ بیٹے غلام علی اکبر کو سبحان ، سجاول اور ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ ،آئی جی ،آر پی او اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments