قیمتوں میں اضافہ ،گندم 4800 روپے من فروخت

 قیمتوں میں اضافہ ،گندم 4800 روپے من فروخت

آٹے اور روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ، 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگردو نواح میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ، گندم 4800روپے فی من کے حساب سے فروخت کی جانے لگی،10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 130 روپے میں فروخت ہونے لگا ، گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعدڈسکہ شہر اورگردو نواح میں گندم 4 ہزار 775 روپے فی من کے حساب سے ازخود فروخت کی جانے لگی جبکہ دوسری جانب کم سپلائی کے باعث 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، ڈسکہ سمیت دیگر شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی نایاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب 15 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی 2 ہزار 125 روپے میں جاری ہے ، سادہ روٹی کی مقررہ قیمت 14 روپے کے بجائے 20 سے 25 روپے تک وصول کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کے اعدادوشمار اور دعوے اپنی جگہ، تاہم عملی طور پر گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں من مانی روکنے کیلئے مؤثر نگرانی اور گراں فروشوں کے خلاف عملی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...