گجرات :صحافی کالونی میں بھٹے کا پانی داخل، سوسائٹی زیرِ آب

گجرات :صحافی کالونی میں بھٹے کا پانی داخل، سوسائٹی زیرِ آب

متعدد مکانات کو نقصان کا خدشہ ،مکینوں کا پانی کا رخ موڑنے کی تحقیقات کا مطالبہ

گجرات (نامہ نگار )صحافی کالونی میں بھٹہ خشت کا پانی داخل، پوری سوسائٹی زیرِ آب، متعدد مکانات کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ 3 مرلہ ہاؤسنگ سکیم المعروف صحافی کالونی نزد ساروکی نہر میں بھٹہ خشت کی جانب سے پانی کا رخ موڑنے کے باعث پوری سوسائٹی زیرِ آب آگئی ۔ کالونی کے مکینوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پانی جمع ہونے سے گھروں کی بنیادوں، گلیوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ مستقبل میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب صحافی کالونی کے اندر پہلے ہی سیوریج کا نظام شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ شہریوں اور صحافی کالونی کے رہائشیوں نے سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع کا معائنہ کرائیں، بھٹہ خشت کی جانب سے پانی کا رخ کالونی کی طرف موڑنے کی تحقیقات کرائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی کے اندر بند سیوریج لائنوں کی فوری صفائی، ڈسپوزل کی بحالی اور مستقل نکاسی آب کا انتظام کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...