راہوالی:گاڑی کوراستہ نہ دینے کی رنجش بینک منیجر پر تشدد
یوٹرن پر رش کی وجہ سے گاڑی پیچھے نہ کرنے پر مظفر نے ابوالحسن پر حملہ کر دیا
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )یوٹرن پر گاڑی کو راستہ نہ دینے کی رنجش ، 9افراد نے بینک منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جیب سے پونے 3لاکھ روپے نکالنے اور 55ہزار روپے کی عینک توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ عثمان پارک منڈیالہ موڑ کے ابوالحسن نے سبزی منڈی کوٹ شاہاں کے بلمقابل یوٹرن پر رش کی وجہ سے گاڑی رکی تو غلط سائیڈ پر آنے والی گاڑی نمبر BPN-309جس میں مظفر بھنڈر نامی شخص سوار تھا نے ہارن دیتے ہوئے گالیا ں دینا شروع کردیں، رش کی وجہ سے گاڑی پیچھے ہٹانا مشکل تھا لیکن مظفر بھنڈر نے گاڑی سے اتر کر میری گاڑی کے قریب آکر دروازہ کھول کر مجھے کھینچ کر باہر نکالا اور تشدد شروع کردیا۔ ساتھیوں کو بلا لیا اور جیب سے رقم نکال لیاور عینک توڑ دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments