تتلے عالی:بھائی سے مل کر بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی:بھائی سے مل کر بیوی  اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار )دھیر ورکاں میں خاوند نے بھائی سے مل کر بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔نواحی علاقہ چوہے والی کے رہائشی نصیر اﷲ کی بیٹی شازیہ کی شادی 7 سال قبل دھیر ورکاں میں ذیشان سے ہوئی ،

گزشتہ روز شازیہ کام کاج میں مصروف تھی کہ ذیشان اور اس کے بھائی حمزہ نے ڈنڈ وں سے بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا، تھوڑی دیر بعد شازیہ کی والدہ بیٹی کا پتہ کرنے آئی تو انہوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،زخمی ماں بیٹی کو علاج معالجہ کیلئے نوشہرہ ورکاں ہسپتال لایا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...