ترقیاتی منصوبے عوامی سہو لیات ، فلاح و بہبودکا ذریعہ :کمشنر
منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں، تمام جاری اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت، معیار اور شفافیت کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت محکمہ بلڈنگز و دیگر محکموں کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، اس لئے تمام محکمے باہمی تعاون اور مؤثر نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری، پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments