ڈسکہ :وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اورقیمتی سامان سے محروم

 ڈسکہ :وارداتوں میں شہری لاکھوں  روپے اورقیمتی سامان سے محروم

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )تین وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اورقیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ پسرور روڈ پر ارشد محمودکی موبائل شاپ کی گیلری کا روازہ توڑ کر 2لاکھ50ہزارروپے ، 51موبائل فون ودیگر اسسریز چوری کرلی گئیں۔

 کوٹلی شمس میں شاہد رضا کی د کان کے دروازے کا کنڈا توڑ کر 50 ہزارروپے ،گھی کے پیکٹ اور سگریٹ چوری ، بناں میں تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر مزمل اور الیاس سے 12ہزارروپے اور ضروری کاغذات چھین لئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...