حافظ آباد:مویشی پالوں کو موبائل ڈسپنسری لیبارٹری، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کاکہنا ہے کہ۔۔۔
صوبہ بھر میں لائیو سٹاک کی بہتری اور مویشی پال زمینداروں ، کاشتکاروں کو انکے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ،موبائل لیبارٹری یونٹ ،موبائل ایکسرے و بائیولوجیکل لیب سمیت دیگر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ مویشی پال کسانوں ، زمینداروں کو انکے ڈور سٹیپ پر جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے موبائل ڈسپنسری لیبارٹری، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ جیسی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments