گجرات:اپر جہلم کینال میں بھینس کو نہلاتے لڑکا ڈوب گیا
گجرات(سٹی رپورٹر )چکوڑی بھیلوال گاؤں کے قریب اپر جہلم کینال میں لڑکا بھینس کو نہلاتے ہوئے ڈوب گیا۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ عینی شاہد کے مطابق لڑکا نہر میں بھینس کو نہلا رہا تھا کہ اچانک پانی میں ڈوب گیا۔ ڈوبنے والے کی شناخت 8 سالہ حسیب اصغر سکنہ چکوڑی بھیلوال کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments