کامونکے :وار داتوں میں بجلی کی موٹر یں ، موبائل فون ، پنکھا چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر) چوری کی وارداتوں میں قیمتی اشیا چُرا لی گئیں۔ گزشتہ رات حبیب پورہ کے عبدالستار اور بلال پارک کے بشیر احمد کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹریں چوری کرکے لے گئے۔
جی ٹی روڈ کے محمد رفیق کی بیٹی کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ رکھ کیرانوالی سے سید معظم علی کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر لے گئے جبکہ موضع نولانوالی کے محمد شرافت کا پیڈسٹل فین گھر سے چوری کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments