قوموں کے عروج و زوال میں اساتذہ کا کلیدی کردار :عمران چدھڑ
حافظ آباد(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)محکمہ پولیس کے ایس پی عمران عباس چدھڑ کے فارم ہاؤس پر میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن اور نمبرز حاصل کرنے والے 37 طلبہ اور گورنمنٹ سکول کے 13 اساتذہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔۔۔
جس میں ایس پی عمران عباس چدھڑ اور ممتاز مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے طلبہ و اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔ ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے قوموں کے عروج وزوال میں ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا ہے ،اساتذہ آج بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیں تو وہ نہ صر ف قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں بلکہ معاشرہ میں بھی ایک انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments