چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بعض ملازمین غیرحاضر ،کارروائی کی سفارش
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور ادارے میں صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، رہائشی ماحول اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورانِ معائنہ بعض ملازمین غیر حاضر پائے گئے جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات اور بعض انتظامی امور غیر تسلی بخش قرار پائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار وں کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سیکرٹری ہوم پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments