کمشنر محمد علی کا اراضی ریکارڈ سنٹرسٹی و صدر گوجرانوالہ کا دورہ

کمشنر محمد علی کا اراضی ریکارڈ  سنٹرسٹی و صدر گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے اراضی ریکارڈ سنٹرسٹی و صدر گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور شہریوں کو اراضی ریکارڈ سے متعلق فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سنٹر میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور مشکلات دریافت کیں اور متعلقہ افسران و عملے کو شہریوں کو بروقت، شفاف اور سہل انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر محمد علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کے اندراج، فرد کے اجرا ، انتقالات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...