ڈی سی سیالکوٹ ،چیف آفیسر ، ایم ڈی واسا وارنٹ گرفتاری

 ڈی سی سیالکوٹ ،چیف آفیسر ، ایم ڈی واسا وارنٹ گرفتاری

عدالت نے حکم عدولی پر تینوں کو گرفتار کرکے 17اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عدالت نے ڈپٹی کمشنر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ لیبر کورٹ گوجرانولہ ڈویژن میں ایک مقدمہ امتیاز احمد بنام ڈی سی سیالکوٹ زیر سماعت ہے ۔ مقدمہ کے مطابق ٹیوب ویل آپریٹر امتیاز احمد نے اپنی فورمین کے عہدہ پر ترقی کے حصول کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے فاضل عدالت کے حکم کے باوجود عدالت میں تحریری جواب جمع نہ کر ایا ۔فاضل عدالت کی جج شاہدہ سعید نے حکم عدولی کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تینوں آفیسر ز کو گرفتار کر کے 17 اکتوبر کو پیش کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...