پنجاب فٹبال اکیڈمی لاہور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے درمیان نمائشی میچ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پنجاب فٹبال اکیڈمی لاہور اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔
مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وگجرات ڈویژن محمد علی تھے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا اصغر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد، سٹی تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان کوثر، رانا ماجد، رضا شاہ اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات سمیت شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مقررہ وقت میں مقابلہ 2،2 گول سے برابررہا ، پنلٹی کک مرحلے میں پنجاب فٹبال اکیڈمی لاہور نے کامیابی حاصل کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments