سیالکوٹ:ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث علی رضا عرف جوجو گینگ گرفتار

سیالکوٹ:ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں  میں ملوث علی رضا عرف جوجو گینگ گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث علی رضا عرف جوجو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرکے 30 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر اعتزاز بشیر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ علی رضا عرف جوجو، حماد عرف مادا اور عبداﷲ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رات کے وقت شہریوں اور راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...