جامکے چٹھہ:گھوڑے کو نہلاتے نوجوان نہر میں ڈوب گیا
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )نہر لوئر چناب میں 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا ۔ جامکے چٹھہ کا رہائشی رانا سجاول نہر لوئر چناب کے کنارے گھوڑے کو نہلا رہاتھاکہ اسی دوران گھوڑا اچھل کود کرنے لگا
اور گھوڑے کی ٹانگ لگنے سے سجاول توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں جا گرا ،سجاول نے نکلنے کی کوشش کی تاہم تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments