سمبڑیال کی سڑکوں پر اوور لوڈ ڈ ،تیز رفتار ڈمپرز کا راج

سمبڑیال کی سڑکوں پر اوور لوڈ ڈ ،تیز رفتار ڈمپرز کا راج

طلبہ، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید خطرات لاحق

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )شہر سمبڑیال ، مضافاتی علاقوں سمیت اطراف کے شہروں کی سڑکوں پر اوور لوڈ تیز رفتار ڈمپرز کا راج، متعدد حادثات رونما ہونے اور شہریوں کے موت کے منہ میں جانے کے باوجود ڈمپرز مافیا آزاد،،مرکزی آبادی والے مین روڈ سمیت سیالکوٹ، وزیر آباد، ڈسکہ روڈ پر سرکاری احکامات کے باوجود تیز رفتار اوور لوڈ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بالخصوص سکول اوقات میں طلبہ، موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مسافروں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکول ٹائمنگ میں اوور لوڈ گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کو روکنے کی ہدایات کے باوجود عملی صورتحال میں کوئی مستقل بہتری دکھائی نہیں دیتی، جبکہ ٹریفک پولیس وزڈن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی منظرِ عام سے غائب نظر آتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے شکایات کا انبار لگنے پر کبھی کبھار ایک دو گھنٹے کے لیے مختصر کارروائی کی جاتی ہے ، جس کے بعد دوبارہ خاموشی چھا جاتی ہے اور ہیوی ٹریفک معمول کے مطابق آبادی سے گزرنا شروع کر دیتی ہے ۔ اوور لوڈ گاڑی سے تیز رفتاری یا سپیڈ بریکر کے دوران کوئی پتھر یا بھاری مواد گرنے کی صورت میں بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے ، جبکہ مسلسل ہیوی ٹریفک سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...