سیالکوٹ :سکھ یاتریوں کی گوردوارہ بابے دی بیری آمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ بابے دی بیری آمد، پر نیکا پورہ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر گوردوارہ اور اطراف میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ غیر ملکی سکھ یاتریوں نے ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ انسپکٹر جہانزیب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پہنچ کر انہیں بہت خوشی ہوئی اور یہاں آ کر انہیں اچھا محسوس ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments