جامعہ گجرات میں اعتدال پسند معاشرہ پر مباحثہ
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات میں منعقدہ ایک اجتماعی مباحثہ کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک عزیز پاکستان میں امن،سماجی ہم آہنگی،
مذہبی رواداری اور مثبت مکالمہ کی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے کے لیے ایک اعتدال پسند معاشرہ کے خواب کو تعبیر بخشیں گے ۔ شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان اور فیکلٹی برائے سوشل سائنسز کے اشتراک سے منعقدہ پینل مباحثہ میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ،صدور و چیئر پرسن اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس عظیم مقصد کے لیے اپنی اجتماعی کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments