ورلڈ بینک رپورٹ نے حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا :ایس اے حمید
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ نے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے ،
خطے میں یومیہ تین ڈالر سے کم آمدن والے انتہائی غریب افراد میں 48 فیصد پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا، سیلاب، مہنگائی اور معاشی بحران نے یقیناً عوام کو متاثر کیا، تاہم حکومتوں نے غربت کم کرنے اور عام آدمی کی آمدن بڑھانے کیلئے مؤثر اور پائیدار اقدامات نہیں کیے ۔ایس اے حمید نے کہا کہ حکومت کا تمام تر زور عوام پر نئے ٹیکسوں اور محصولات کا بوجھ ڈالنے پر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments