راہوالی:اقبال ٹاؤن مسائل کا گڑھ ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سٹریٹ لائٹس بند ،بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں،سیوریج کا ناقص نظام ،مکین خوار ہو گئے
راہوالی(نمائندہ دنیا )کینٹ کا علاقہ اقبال ٹاؤن مسائل کا گڑھ بن گیا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،سٹریٹ لائٹس بند ،بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں، سیوریج کا ناقص نظام ،عملہ صفائی کا دور دور تک نظر نہ آنے پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،گلیاں نالیاں کچرے سے بھری پڑی ہیں اوپر اگی ہوئی گھاس نے ڈھانپ رکھا ہے جبکہ خالی پلاٹ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے فلیتھ ڈپو کا منظر پیش کررہے ہیں یہاں سے اٹھنے والی بو سے مکینوں کا سانس لینا دشورا ہو چکا ہے مکینوں کا امیدواروں سے متفقہ مطالبہ ووٹ اسکودیں گے جو ہمارے مسائل کوحل کریگا اہلیان اقبال ٹاؤن وارڈ نمبر 6گوجرانوالہ کینٹ کا حلقہ این اے 77گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ اقبال ٹاؤن میں تقریبا 16سال سے رہائش پذیر ہیں اس دن سے لیکر آج تک مسائل کا شکار ہیں کئی بار مختلف سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیا اور ووٹ دیکر بھاری کامیابی سے ہمکنار کرایا الیکشن جیتنے کے بعد منہ پھیر لیا متعدد بار انکو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا مگر کبھی کوئی شنوائی نہ ہوئی بلکہ ٹرخانہ اور لیت و لعل سے کام لینا ہی وطیرہ رہا ہمیشہ نظر انداز کیا گیا مگر اس مرتبہ ہم سب علامہ اقبال ٹاؤن کے مکینوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم وعدوں پر نہیں بلکہ عملی طور پر کیے گئے کاموں پر یقین رکھتے ہیں جو ہمارے مسائل حل کرے گا ووٹ بھی اسی کو دیں گے اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو پھر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments