حافظ آباد :ڈی سی کا بارش کے بعد شہر، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
مختلف علاقوں کا معائنہ ، پانی نکاسی کیلئے متعلقہ افسروں اور فیلڈ عملے کو ہدایات
حافظ آباد (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے صبح ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ، گوجرانوالہ روڈ، کلمہ چوک اور کولو روڈ سمیت مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے ، گلی یا محلے میں بارش کے پانی کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور جہاں پانی جمع ہو، اسے فوری طور پر نکالا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے معیار اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں رائے بھی لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments