علی پور چٹھہ :اللہ ہو چوک پر رکشوں کی پارکنگ‘ٹریفک جام

علی پور چٹھہ :اللہ ہو چوک پر رکشوں کی پارکنگ‘ٹریفک جام

تجاوزات کے خلاف کارروائی ریڑھی بانوں تک محدود، فوری کارروائی کامطالبہ

علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر) اللہ ہو چوک پر رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا، جبکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ماڈل بھی اپنی افادیت کھونے لگا۔ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران ریڑھیاں ہٹائے جانے کے باوجود مرکزی چوک سے رکشوں کی بے ترتیب پارکنگ ختم نہیں ہو سکی، جس پر شہریوں نے فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے ،تفصیلات کے مطابق اللہ ہو چوک کے اطراف رکشوں کی بے ترتیب پارکنگ نے مرکزی گزرگاہ کو رکشہ سٹینڈ میں تبدیل کر رکھا ہے ۔ رش کے اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں کے سامنے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، لیکن میونسپل کمیٹی کے دفتر سے چند قدم کے فاصلے پر قائم مبینہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا انتظامی نگرانی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ان کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں صرف ریڑھی بانوں تک محدود نہیں ہونی چاہئیں، بلکہ قانون کا یکساں اطلاق ہر جگہ یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ عوامی پیسے سے تعمیر کیے گئے ماڈل کی افادیت اسی وقت بحال ہو سکتی ہے جب چوک کو رکشوں کے مستقل قبضے اور بے ہنگم پارکنگ سے پاک کرکے ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے ۔شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ ہو چوک سے مبینہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کرایا جائے ، ٹریفک کی روانی بحال کی جائے اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے عوامی سہولت کے لیے تعمیر کیے گئے ماڈل کی افادیت برقرار رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...