ملکوال میں وکیلاں بی بی ڈائیلسز سنٹر نئی عمارت میں منتقل

ملکوال میں وکیلاں بی بی ڈائیلسز سنٹر نئی عمارت میں منتقل

ملکوال (نمائندہ دنیا) وکیلاں بی بی ڈائیلسز سنٹر کو شیل پمپ کے سامنے واقع عمارت سے رانا عبدالرشید میڈیکل سنٹر، رانا چوک ملکوال منتقل کر دیا گیا۔

نئی عمارت کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت قمر خان، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عابد حسین اور ڈاکٹر رانا محمد ندیم عطاری نے کیا۔تفصیلات کے مطابق رانا برادران آف چک نمبر 9 کے زیر انتظام چلنے والے وکیلاں بی بی ڈائلیسس سنٹر کو نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے ، جہاں مستحق مریضوں کا مفت ڈائیلسز کیا جاتا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر خان نے کہا کہ وکیلاں بی بی ڈائیلسز سنٹر علاقے کے غریب مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے سنٹر کے لیے سالانہ 15 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلاحی منصوبے میں رانا برادران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی بھرپور مدد کریں گے ۔سنٹر کے منتظمین رانا محمد شعیب اور رانا غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی والدہ مرحومہ بھی اسی مرض میں مبتلا رہی تھیں، اس لیے وہ مریضوں کی تکالیف کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ غریب مریضوں کے لیے ڈائیلسز کا مہنگا علاج برداشت کرنا انتہائی مشکل ہے ، اسی لیے وہ مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...