سول ویٹرنری ہسپتال سیالکوٹ میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے سول ویٹرنری ہسپتال سیالکوٹ میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس سہولت کے قیام سے جانوروں کے جراحی علاج میں درپیش مشکلات کم کرنے اور مویشی پال حضرات کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔جدید آپریشن تھیٹر کو جانوروں کے مختلف آپریشنز کے لیے ضروری مشینوں اور طبی آلات سے آراستہ کیا گیا ہے ، جس سے ویٹرنری ماہرین کو جراحی کے عمل میں سہولت حاصل ہوگی اور جانوروں کے علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ سول ویٹرنری ہسپتال میں آپریشن تھیٹر نہ ہونے کے باعث جانوروں کی جراحی کے دوران مشکلات پیش آتی تھیں۔ جدید آپریشن تھیٹر کا قیام اس ضرورت کو پورا کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ، جس سے جانوروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور مویشی پال حضرات کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سہولت سے ہسپتال کی خدمات بہتر ہوں گی اور مویشی پال افراد کو اپنے قیمتی جانوروں کے علاج کے لیے بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments