تتلے عالی:غیر قانونی پٹرول وڈیزل کی فروخت
ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ بھی جاری، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی اور گردونواح میں جگہ جگہ کھلے پٹرول، ڈیزل اور موبل آئل کی فروخت کے غیر قانونی اڈے قائم ہو گئے ، جبکہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ حکومتی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے کھلا پٹرول فروخت کرنے اور ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ، تاہم اس کے باوجود غیر قانونی کاروبار جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سمیت نواحی دیہی علاقوں کی چھوٹی بڑی شاہراہوں اور گلی محلوں میں کھلے پٹرول، ڈیزل اور موبل آئل کی فروخت کے اڈے قائم ہیں۔ متعدد مقامات پر تیل اور پٹرول کی مشینیں بھی نصب ہیں، جہاں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ پٹرول کم مقدار میں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔علاقے میں درجنوں مقامات پر ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا کاروبار بھی عروج پر ہے ، جبکہ متعلقہ ادارے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments