راہوالی:ڈالے سے پانچ لٹر شراب برآمد‘ مقدمہ درج
راہوالی (نامہ نگار) تھانہ کینٹ پولیس نے ڈھینگرانوالی کے قریب شاہراہ قائداعظم پر ناکے کے دوران ایک ڈالے سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ کی جانب سے آنے والے سفید رنگ کے ڈالے نمبر اے ایف آر 398 کو روکا گیا اور ڈرائیور محمد شعیب سکنہ کینٹ ایریا کو گاڑی سے اتار کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران ڈرائیور کی نشست کے نیچے پڑے گیلن سے پانچ لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے امتناع شراب کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے شراب اور ڈالے کو بطور ثبوت قبضے میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments