سمبڑیال میں مقدمے کے گواہ کو دھمکیاں، 3ملزموں کیخلاف مقدمہ
سمبڑیال (سٹی رپورٹر) مقدمے کے گواہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقے موڑ سمبڑیال کے قریب چوہدری سادات ثناء گھمن اپنے دوست کے ہمراہ کھڑے تھے کہ تین مسلح ملزموں نے انہیں پستول دکھا کر دھمکی دی کہ تھانہ بمبانوالہ میں درج مقدمے میں گواہی دینے سے باز آ جائیں، ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ ملزموں میں سے ایک کی شناخت سید صفور سکنہ پشین، بلوچستان کے نام سے ہوئی، جبکہ دو ملزم نامعلوم ہیں۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments