راہوالی :ڈی سی کالونی کے انتخابات اعتماد گروپ کے اعزاز میں تقریب
راہوالی (نمائندہ دنیا) ڈی سی کالونی کے انتخابات کے سلسلے میں ملک عثمان اور چوہدری ذوہیب کی جانب سے جہلم بلاک میں اعتماد گروپ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،
جس میں صدارتی امیدوار محمد شعیب بٹ، جنرل سیکرٹری کے امیدوار امتیاز احمد ساہی، نائب صدر کے امیدوار اسلم پرویز ملہی، سابق نائب صدر عرفان چاند بٹ اور ایگزیکٹو ممبران کے امیدوار وقار جندران، علی رضا باجوہ، عامر اعجاز چٹھہ اور چوہدری مستنصر ساہی سمیت کالونی کے متعدد رہائشیوں نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان ملک عثمان اور چوہدری ذوہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد گروپ مخلص اور اہل امیدواروں پر مشتمل ہے ، جو ڈی سی کالونی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments