گوجرانوالہ سے خانقاہ ڈوگراں تک سڑک کی تعمیر کا پہلا ٹینڈر جاری

گوجرانوالہ سے خانقاہ ڈوگراں تک سڑک کی تعمیر کا پہلا ٹینڈر جاری

اعوان چوک سے بھڑ چوک تک 17کلومیٹر سڑک پر1ارب 40کروڑ خرچ ہونگے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) گوجرانوالہ کے اعوان چوک سے خانقاہ ڈوگراں تک سڑک کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا ٹینڈر اسد اینڈ کمپنی کے نام جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد منصوبے پر جلد کام شروع ہونے کا امکان ہے ۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں اعوان چوک سے بھڑ چوک تک 17 کلومیٹر طویل اور 32 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی، جس پر ایک ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدورفت کی سہولت بہتر ہونے اور شہریوں کی سفری مشکلات میں کمی آنے کی توقع ہے ۔علاوہ ازیں نوشہرہ ورکاں پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے آٹھ کروڑ روپے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اور رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے 12 کروڑ روپے کے ٹینڈر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں سرکاری دفاتر کی سہولیات اور انتظامی امور میں بہتری آنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...