مندرنوالہ فائرنگ کیس، مرکزی ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے مندرنوالہ فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ انسپکٹر عدنان احمد چیمہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم عرفان سکنہ مندرنوالہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر گھر پر فائرنگ کرکے بزرگ خاتون زرینہ بی بی کو زخمی کرنے کا الزام ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments