علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص ، مریض پریشان

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص ، مریض پریشان

انتظامیہ اور متعلقہ حکام صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں :شہریوں کامطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ زچہ و بچہ وارڈ کی صورتِ حال پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے مختلف حصوں میں گندگی، بیت الخلا کی خراب صورتِ حال اور شدید بدبو کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بالخصوص زچہ و بچہ وارڈ میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جہاں خواتین اور نومولود بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ مریضوں کی صحت سے وابستہ اس اہم وارڈ میں صفائی کے مؤثر انتظامات کیوں نہیں کیے جا رہے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیا جائے ، ہسپتال کے تمام حصوں میں باقاعدگی سے صفائی یقینی بنائی جائے اور زچہ و بچہ وارڈ میں خواتین اور نومولود بچوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...