دکانوں پر سگریٹ ، نسوار کی فروخت، بچوں کی صحت کو خطرہ

دکانوں پر سگریٹ ، نسوار کی فروخت، بچوں کی صحت کو خطرہ

شہر بھر میں دکانوں پر نسوار کی فروخت کیخلاف کارروائی کی جائے :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)گلی محلوں کی دکانوں پر سگریٹ اور نسوار کی کھلے عام فروخت سے بچوں کی صحت خطرے میں پڑ گئی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کم عمر بچوں کو بھی سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام اس صورتِ حال پر توجہ نہیں دے رہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں دکانوں پر نسوار کی فروخت کے خلاف کارروائی کی جائے اور سگریٹ کی فروخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور کھلے سگریٹ کی فروخت بند کرائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...