چک بھولا اور پوربہ بللر کی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
گجرات (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عکاذ ضیاء متہ آف سوک کلاں نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے خصوصی ملاقات کی،
جس میں علاقے کی مجموعی صورت حال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران چوہدری عکاذ ضیاء متہ نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل، بالخصوص سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چک بھولا اور پوربہ بللر کی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments