ثوبان ظہیر بٹ ٹیوٹا کے بلامقابلہ صدر منتخب
گجرات (نامہ نگار) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ثوبان ظہیر بٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔
اس سلسلے میں ٹیویٹا کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر آفس گجرات، منڈی بہاؤالدین میں بورڈ آف ممبران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ثوبان ظہیر بٹ کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں گورنمنٹ سویڈش کالج آف ٹیکنالوجی گجرات میں فنی تعلیم کی ترقی، صنعتی شراکت داری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments