ایمرجنسی کافیصلہ بھاری دل کیساتھ کیا گیا:سائرہ افضل تارڑ
بدامنی اور انتشار کو فروغ دینے والے عناصر سے نجات کیلئے فیصلہ ضروری تھا
حافظ آباد (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سائرہ افضل تارڑ نے یوم نجات کے موقع پر کہا ہے کہ ملک میں بدامنی اور انتشار کو فروغ دینے والے عناصر سے نجات کے لیے ایمرجنسی کا فیصلہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی سالمیت کے پیش نظر بھاری دل کے ساتھ کیا گیا۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے اداروں اور حکومت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ ملک میں بدامنی اور انتشار کو فروغ دینے والے ہر عمل کی مخالفت کرتے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد اور ان کے عزائم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا موجودہ نظام کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments