پاٹری ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، صنعتی مسائل پر مشاورت
ارکان کامسائل مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے پر زور
گجرات (نامہ نگار) پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی نئی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ایڈووکیٹ آفتاب احمد کی زیر صدارت پی پی ایم اے سیکرٹریٹ، چناب آرچرڈ فیز ون، رتی روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت مجلس عاملہ کے رکن حافظ احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد درود پاک پڑھا گیا، جبکہ تعزیتی ریفرنس کے دوران حالیہ وفات پانے والوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات ارکان کے ساتھ شیئر کی گئیں اور انہیں مالی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ایڈووکیٹ آفتاب احمد نے استقبالیہ خطاب میں نئی مجلس عاملہ کو مبارکباد دی اور ایسوسی ایشن کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاٹری صنعت کی مؤثر نمائندگی کے لیے سعید احمد بٹ اور علی مرتضیٰ کے نام حتمی کیے گئے ہیں۔اجلاس میں مختلف نئی قائمہ کمیٹیوں کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔ ارکان نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے پاٹری صنعت کے مسائل مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments