پنکھا ساز صنعت کے مسائل کے حل کیلئے پیفما کا اجلاس
گجرات (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس چیئرمین ملک صفدر حسین کی زیر صدارت پیفما ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ ماحولیات، وفاقی محصولات بورڈ اور دیگر متعلقہ امور پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔چیئرمین ملک صفدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پیفما میں مدعو کرکے پنکھا ساز صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ارکان کو ہدایت کی کہ وہ بروقت سیلز ٹیکس جمع کروائیں، برقی رسیدیں جاری کریں اور محکمے کے تمام تقاضے پورے کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ اجلاس میں سابق چیئرمین نبیل احمد الیاس، ملک اظہار احمد، رمیز ڈار اور عمیر رفیق نے بھی اظہار خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments