کوٹ اسحاق:گونگے بہرے بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی

کوٹ اسحاق:گونگے بہرے بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں آٹھ سالہ گونگے بہرے بچے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلہ ولی محمد چہل والا کے رہائشی محمد شاہد کا آٹھ سالہ بیٹا عبداللہ، جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے ، مبینہ طور پر محلے کے تین نوجوانوں اذان، مزمل اور فرقان کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بنا۔ الزام ہے کہ ملزمان بچے کو فلک سٹی میں ایک خالی پلاٹ میں لے گئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔تھانہ اروپ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد محمد شاہد کی درخواست پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...