پاٹری صنعت کے گیس مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پاٹری صنعت کے گیس مسائل  حل کرنے کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار) پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ایڈووکیٹ آفتاب احمد کی سربراہی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مرکزی دفتر لاہور کا دورہ کیا،

جہاں کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز فیصل اقبال اور ثاقب ارباب سمیت متعلقہ سینئر جنرل منیجرز اور اعلیٰ افسران سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاٹری صنعت کو درپیش گیس کے مسائل تفصیل سے زیر بحث آئے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی بیرون ملک موجودگی کے باعث ملاقات میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز فیصل اقبال اور ثاقب ارباب سمیت متعلقہ سینئر جنرل منیجرز نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...