گجرات چیمبر کے انتخابات عدالتی کارروائی کے باعث مؤخر

گجرات چیمبر کے انتخابات عدالتی کارروائی کے باعث مؤخر

گجرات (نامہ نگار) گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد وقاص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمبر کے انتخابات، جو 9 تاریخ کو ہونا تھے ،

مخالف گروپ کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے باعث چند روز کے لیے مؤخر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے پر تمام امیدواروں، ووٹرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ محمد وقاص نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز کو دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے وقت درکار ہے ، جس کے بعد انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...