پنڈی بھٹیاں :کتوں کے حملوں میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی
گاؤں چھنی کریم داد اورچھبیل میں کتے نے سب کوکاٹا،ضلعی انتظامیہ متحرک
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) کتوں کے کاٹنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں چھنی کریم داد میں ایک پاگل کتے نے چار بچوں اور ایک بزرگ کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ بچے گلی سے گزر رہے تھے کہ کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں نواحی گاؤں چھبیل میں آوارہ کتے نے 60 سالہ خاتون کو زخمی کر دیا۔ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے مختلف مقامات پر مہم شروع کر دی۔ واضح رہے کہ شہری اور میڈیا نمائندے آوارہ کتوں کی بہتات کی جانب انتظامیہ کی توجہ دلاتے رہے ہیں، تاہم شہریوں کے مطابق انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی، جس کے باعث کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments