تیز رفتار کار کی ٹکر سے پانچ افراد زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

تیز رفتار کار کی ٹکر سے پانچ  افراد زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ڈنگہ شمیر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو زخمی کرنے والے ڈی ایس پی صدر محمد نواز ورک کے بیٹے عادل ورک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل سعید شہزاد، اس کی بیوی اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  پولیس نے ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...