اسلامی تعلیمات تمام مخلوق کی بھلائی کا درس دیتی :عبدالقدیر اعوان

اسلامی تعلیمات تمام مخلوق کی بھلائی کا درس دیتی :عبدالقدیر اعوان

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) امیر عبدالقدیر اعوان، شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کو چلانے کے لیے اسلام نے جو اصول اور ضابطے دیے ہیں، وہ صرف صاحبِ ایمان کے لیے نہیں بلکہ تمام مخلوق کی بھلائی کے لیے ہیں۔

ان اصولوں پر عمل سے ایسا مثبت اور متحرک کردار پیدا ہوتا ہے جو معاشرے میں مخلوق کی بھلائی کا سبب بنتا ہے ۔ اگر ان اصولوں کو انسانی معاشرے میں اپنایا جائے تو معاشرے میں بہتری کیوں نہیں آئے گی؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر بالٹی مور کی فاطمہ مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی مزاج کی خوبصورتی کی تعلیم دی گئی ہے ۔ نبی کریمؐ نے اسلامی تعلیمات پہلے خود اختیار فرمائیں، پھر دوسروں کو تعلیم دی، تربیت فرمائی اور رہنمائی بھی کی۔ اللہ کریم نے ان تعلیمات کو ہم تک پہنچانے کے اسباب بھی عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ بندگی کا تقاضا ہے کہ اللہ کی طرف سے جو کچھ پہنچا ہے ، اسے من و عن قبول کیا جائے اور جو حکم عطا ہوا ہے ، اس پر غیر مشروط عمل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...